3 اکتوبر 2026 - 10:51
ٹرمپ کے دعووں پر ایران کا دوٹوک جواب،حقیقت ایران رقم کرے گا

ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ مسلسل شکستوں کے باوجود اپنی باتیں دہرا رہے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ مسلسل شکستوں کے باوجود اپنی باتیں دہرا رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کے دعوے ان کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ اپنی خیالی دنیا میں ہر روز خود کو فاتح سمجھ سکتے ہیں، لیکن حقیقت ایران رقم کرے گا—اپنی قوم، اپنے فوجیوں اور اپنے میزائلوں کے ساتھ۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکہ کے صدر مسلسل ایسی باتیں کر رہے ہیں جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں، جبکہ ایران اپنی عوامی قوت اور دفاعی صلاحیت کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha